خلیج اردو
دبئی : آج ایک ریتلا جمعہ ہوگا جہاں مضبوط ہواؤں کی وجہ سے گرد اور فضا میں گرد اڑنے کا امکان ہے۔ سمندر میں صورت حال خراب رہے گی۔
قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم کے مطابق شمال مغربی ہوائیں گرد اور ریت اڑانے کا سبب بن رہی ہیں جس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں حدنگا کم ہو رہی ہے۔
دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین اور راس الخیمہ کیلئے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے گرد اور ریت کو ہوا میں اڑانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ ہوائیں 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعض اوقات 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جائیں گی۔
اس صورت حال میں ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔ جو لوگ الرجی کا شکار ہیں انہیں باہر جاتے وقت بھی احتیاط کرنی چاہیے اور فیس ماسک پہنا کریں۔
موسم عام حالات میں قدرے سرد رہے گا اور وقت کے ساتھ ساحلی علاقوں میں بادل بنیں گے۔ رات کے وقت ٹھنڈ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سولہ سے بیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت پانچ سے دس ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت سترہ سے اکیس ڈگری سینٹی گریڈ اور بارہ سے سترہ ڈگری سینٹی پہاڑوں پر رہے گا۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 1.7° ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ راس الخیمہ میں میں ریکارڈ کیا گیا۔
اگر آپ ساحل سمندر کی طرف جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تو ہوشیار رہیں کیونکہ بحیرہ عرب پر حالات انتہائی ناہموار ہیں۔ خلیج عرب میں سمندری لہروں کی بلندی 7 – 9/10 فٹ اور بحیرہ عمان میں 6 – 8/9 فٹ ہے۔
ساحلوں کیلئے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بحیرہ عرب اور بحیرہ اومان میں سمندر کا بہاؤ کافی ناہموار رہے گا۔
Source : Gulf News