متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان، گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں

خلیج اردو
ابوظبی اور دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں آج موسم عمومی طور پر صاف اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بادلوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے اور کہیں کہیں پر تیز ہوا کے ساتھ بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔

رات اور بدھ کی صبح کچھ ساحلی علاقوں میں نمی بڑھنے کے باعث کہر یا دھند بننے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس سے حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ ابوظبی کے مزیرہ اور رزیئن علاقوں میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ دبئی میں درجہ حرارت 45 ڈگری اور ابوظبی شہر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ہوائیں جنوب مشرقی سے شمال مغربی سمت میں بدلتی رہیں گی، جن کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہے گی، تاہم بعض مقامات پر یہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے، جس سے گرد و غبار اٹھنے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔

عرب خلیج اور بحیرہ عمان میں سمندر معمولی لہروں کے ساتھ پر سکون رہے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button