متحدہ عرب امارات

موسم کی رپورٹ میں دھند اور بارش کا امکان، الرٹ جاری

خلیج اردو
دبئی: نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی این سی ایم نے منگل کے دن کیلئے دھند سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے جس میں ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ ان کو حدنگاہ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا اور وہ ٹریفک ریگولیشن پر عمل درآمد کریں۔

قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم نے بتایا ہے کہ متوازی حدنگاہ میں کمی ہو سکتی ہے اور یہ صبح ساڑھے نو بجے تک ممکن ہے جس کیلئے حدرفتار کم کرکے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔

ابوظبہی پولیس نے مخصوص سڑکوں پر حدرفتار کم کیا ہے۔

این سی ایم نے آج کے دن عمومی موسم صورت حال سے متعلق بتایا ہے کہ مطلع صاف رہے گا۔ ساحلی علاقوں میں ہلکے سے درمیانے درجہ کی بارش ہوگی۔ اس سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔

رات اور منگل کی صبح نمی کا امکان ہے جہاں کچھ شمالی اور مشرقی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ کچھ اندرونی علاقوں میں دھند اور کہر بننے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

ہلکے سے اعتدال پسند ہوائیں جو بعض اوقات خاص طور پر سمندر کے اوپر تازہ ہونگی ، کا امکان ہے۔

خلیج عرب کے ساحلی علاقوں میں رات کے وقت سمندر معتدل اور کھردرا ہو گا اور بحیرہ عمان میں ہلکا سے معتدل ہو گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button