
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں دھند کا سلسلہ جاری ہے جبکہ درجہ حرارت کم ہوکر اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ابوظہبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس ڈگری جبکہ دبئی میں اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ دونوں امارات میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب اٹھارہ اور بیس ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا۔
ہلکی سے معتدل رفتار کی ہوائیں شمال مشرقی سے شمال مغربی سمت میں چلیں گی جن کی رفتار دس سے بیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہے گی جبکہ بعض اوقات پینتیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
عربین گلف اور اومان سی میں سمندر کی صورتحال معمولی رہنے کی توقع ہے۔
موسمی ماہرین کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے ٹریفک کی روانی پر اثر پڑ سکتا ہے۔







