متحدہ عرب امارات

یو اے ای موسم: جزوی ابر آلود، درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان

خلیج اردو
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق ہفتہ 17 جنوری 2026 کو یو اے ای بھر میں موسم عمومی طور پر جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ بعض ساحلی علاقوں میں نچلے بادل بھی نظر آ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات اور اتوار کی صبح بعض علاقوں میں نمی میں اضافہ ہو گا۔ اس دوران شمال مغربی ہوائیں معتدل سے تیز چلیں گی جو بعض اوقات خاص طور پر سمندر میں شدید ہو سکتی ہیں۔ ہوا کی رفتار 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکڑوں کے دوران 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں درجۂ حرارت 9 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
دبئی میں کم سے کم درجۂ حرارت 18 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری جبکہ ابو ظہبی میں کم سے کم 20 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

سمندری صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عرب خلیج میں سمندر انتہائی خراب سے خراب جبکہ بحیرۂ عمان میں خراب سے معتدل رہے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button