(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں صحرائی طوفان اور تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور
محکمہ موسمیات نے ڈرائیوروں کو اختیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سڑکوں پر ریت اور خاک اڑنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ نظارہ گرد آلود ہوگا جس کہ وجہ سے ڈرائیونگ میں مشکلات پیش ائنگی ۔
محکمہ موسمیات نے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی کی ہے جو صبح 6 بجے سے شام چھ بجے کے درمیان اندرونی اور ساخلی علاقوں سے شروع ہونگی ۔
متحدہ عرب امارات کا موسم نیم ابر آلود رہے گا اور بادل آسمان پر چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درج خرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ رات کو شبنم پڑھے گی ۔
Source: Khaleej Times







