متحدہ عرب امارات

منشیات سمگلر وہ بھی خاتون جس کو 55 کلو کوکین کے ساتھ گرفتار کیا گیا، عدالت نے سزا سنا دی

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے خاتون منشیات سمگلر کو دس سال جیل کی سزا سنا دی۔ اسے پچاس ہزار درہم جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ خاتون کے ساتھ 55 کلوگرام کوکین تھی جو اس کے سفری بیگ سے برآمد ہوئی تھی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکام خاتون کو سزا پوری ہونے کے بعد جلاوطن بھی کرے۔

لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے سفری بیگ میں منشیات کو رکھا تھا ۔ جب اس کا معائنہ کیا گیا تو وہ انکاری ہوگئی اور بتایا کہ اسے نہیں معلوم کہ یہ منشیات کس کی ہیں اور لاتعلقی کا اظہار کیا۔

یہ معاملہ پچھلے سال نومبر کا ہے جب معائنہ کرنے والی ٹیم نے ایئرپورٹ پر سکریننگ مشین میں اس خاتون کے بیگ کو مشکوک پایا۔ خاتون سے جب کہا گیا کہ اسے سکریننگ مشین میں سے گزارو تو اسنپکٹر کے مطابق انہوں نے بیگ میں کچھ مشتبہ چیزیں دیکھیں۔

اس دوران ایک جیکٹ سامان میں سے برآمد ہوئی اور اسے شک ہوا کہ یہ کوکین ہیں۔ یہی منشیات بیگ کے دیگر خانوں میں بھی چھپائی گئی تھی۔

انہوں نے خاتون کو پولیس کے پاس بھیجا اور اس منشیات کا فورانزک کرانے کا کہا۔ معلوم ہوا کہ ضبط شدہ مواد کوکین ہے اور اس کا حجم 55 کلوگرام ہے۔

تحقیقات کے دوران خاتون نے انکار کیا کہ وہ اس بارے میں کچھ جانتی ہے اور وہ منکر ہی رہی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اسے ایک ایسے آدمی سے وصول کر چکی ہے جس کا اسے کچھ معلوم نہیں تھا۔

خاتون نے بتایا کہ متعلقہ شخص نے بتایا تھا کہ وہ یہ سامان دبئی میں کسی کے حوالے کرے۔ خاتون کو سات سو ڈالر کا ٹکٹ دیا گیا تھا اس کام کے بدلے۔

دبئی پولیس نے خاتون پر منشیات رکھنے کا فرد جرم عائد کیا اور فوجداری عدالت سے قید ، جرمانے اور جلاوطنی کی سزا دلوائی ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button