متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں گرمی کا شدید ترین 40 روزہ دور 3 جولائی سے شروع، درجہ حرارت 50گری سے تجاوز کر سکتا ہے

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں سال کا شدید ترین اور خشک ترین موسم، جسے جمرۃ القیظ کہا جاتا ہے، 3 جولائی سے شروع ہو کر 10 اگست تک جاری رہے گا۔ اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق یہ 40 روزہ دور پورے ملک اور جزیرہ نما عرب میں گرمی کی شدت کا عروج سمجھا جاتا ہے۔

فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق اس عرصے میں ساحلی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت عموماً 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اندرونی اور صحرائی علاقوں میں 45 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔ شدید گرمی کی لہروں کے دوران بعض مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس موسم میں شدید گرمی، خشک فضا اور گرم صحرائی ہوائیں عام ہوتی ہیں۔ سورج کی براہِ راست تپش کے باعث دھات اور دھوپ میں کھڑی گاڑیوں کی سطح کا درجہ حرارت 70 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ابراہیم الجروان کے مطابق اس دور کے اختتام پر بحیرۂ عرب سے آنے والی نمی کے باعث حجر پہاڑی سلسلے پر بادل بننے، گرد آلود ہواؤں، سراب اور بعض مقامات پر مقامی موسمی سرگرمیوں کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button