
خلیج اردو: پولیسحکام کیمطابق ہفتہ کی صبح ابوظہبی انڈسٹریل زون میں واقع ایک فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب کولنگ آپریشن جاری ہے۔
ابوظہبی پولیس اور سول ڈیفنس حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ خبروں کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور افواہوں اور غیر تصدیق شدہ معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔