خلیج اردو آن لائن:
راس الخیمہ پولیس کی ایئر ونگ ڈیپاٹمنٹ کے سرچ ٹیموں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران راس الخیمہ کے شیہا کے علاقے میں پھنسے 9 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا۔
راس الخیمہ پولیس کے ایئر ونگ کے سربراہ کرنل طائر سعید راشد الیاماہی نے بتایا کہ آپریشنز روم کو پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں سے متعلق دو رپورٹیں موصول ہوئیں۔ جن میں سے 4 کوہ پیماؤں سے متعلق رپورٹ گزشتہ ہفتے جبکہ 5 کے بارے میں کچھ دن پہلے موصول ہوئی۔
View this post on Instagram
رپورٹ موصول ہوتے ہی ریسکیو اور ایمبولینس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں لوکیشن پر پہنچ گئیں۔ لیکن ٹریکرز جس علاقے میں پھنسے ہوئے تھے وہاں تک ایمبولینسز کا پہنچنا مشکل تھا اس لیے اس مشن کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرنا پڑا۔
کرنل طائر نے ٹریکرز کو ہدایت کی ہے کہ خطرناک اور بلند پہاڑی علاقوں کو ٹریکرکنگ کے لیے استعمال نہ کریں۔ جس انکی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راس الخیمہ پولیس سیفٹی فراہم کرنے اور زندگیاں بچانے کے لیے پر عزم ہے اور انہوں نے مشن کے دوران تعاون کرنے پر مقامی افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Source: Khaleej Times







