متحدہ عرب امارات

حال ہی میں دبئی میں وائرل ہونے والی غیر مناسب ویڈیو میں ملوث افراد کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایک غیر مناسب فوٹوشوٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملوث افراد کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

دبئی کے اٹارنی جنرل ایصام عیسی ال ہمیدان نے بیان دیا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن کے دفتر کی جانب سے اس واقعہ کی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔

دبئی کے میڈیا آفس کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فوٹوشوٹ میں متحدہ عرب امارات کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس مسئلے پر مزید کوئی بات نہیں کی جائے گی”۔

اس ویڈیو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہفتے کے روز دبئی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میں ہفتے کے روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک درجن قریب خواتین دبئی ہائی رائز کے علاقے میں واقع ایک عمارت کی بالکونی میں بلکل برہنہ ہو کر تصویریں بنا رہیں تھیں۔

دبئی پولیس نے اس واقعہ میں ملوث خواتین کو گرفتار کرتے ہوئے رہائشیوں پر واضح کیا کہ ایسے کام "اماراتی معاشرے کی عکاسی نہیں کرتے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button