متحدہ عرب امارات

ابوطہبی میں ماہ رمضان کے دوران ہوٹلوں کو پردے لگانے ضرورت نہیں ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوطہبی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین سرکلر کے مطابق امارات میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کے لیے ماہ رمضان کے دوران گاہوں کو کھانا پیش کرتے ہوئے پردے لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ابوظہبی کے محکمہ سیاحت نے امارت میں واقع تمام ہوٹلوں اور ریستورانوں کے نام ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی وہ ماہ رمضان کے دوران اپنی سروسز "بغیر پردے لگائے یا ہوٹل کے فرنٹ کو ڈھانپے بغیر فراہم کر سکتے ہیں”۔

متعلقہ مضامین / خبریں

مزید برآں، محکمے کی جانب سے واضح کیا گیا ہےکہ تازہ سرکلر میں محکمہ سیاحت کے کیٹرنگ سے متعلق پہلے موجود طریقہ کاروں کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کے لیے اس فیصلے میں ترمیم کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ شارجہ امارات میں حکام کی جانب سے ہوٹلوں اور ریستورانوں کو ماہ رمضان کے دوران غیر مسلموں کو کھانا فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم اس کے لیے ہوٹلوں کو شارجہ بلدیہ سے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔

شارجہ بلدیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے بلدیہ نے ماہ رمضان کے دوران غیر مسلموں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ہوٹلوں کو پرمٹ جاری کرنے کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں ہیں۔

تاہم، ہوٹلوں اور ریستورانوں کو اس سال ماہ رمضان کے دوران ہوٹلوں کے سامنے ٹیبلوں پر کھانے پینے کی اشیاء سجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ماہ رمضان کے دوران یو اے ای میں مقیم غیر مسلموں کو درج ذیل اداب کا خیال رکھنا ہوگا:

غیر مسلموں کو رمضان کے روزے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، انہیں روزے کے دوران عوامی مقامات پر کھانے پینے، اسموکنگ کرنے اور چیونگم چبانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

اس کے علاوہ انہیں درج ذیل باتوں پر عمل کرنا چاہیۓ:

شدت پسندی کا رویہ اختیار نہ کریں

عوامی مقامات پر تیز آواز میں گانے مت سنیں اور ڈانس نہ کریں۔ تاہم، آپ ہیڈ فون لگا کر گانے سن سکتے ہیں۔

عوامی مقام پر غیر مناسب لباس نہ پہنیں۔

تحائف یا افطاری کی دعوت کو قبول کرنے سے انکار نہ کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button