متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات پولیس نے 1 ارب مالیت کی منشیات ضببط کرلیں، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس سال 2020 کے آخری کے تین مہینوں میں 1 اشاریہ 041 ٹن منشیات سمیت محلول شکل مٰں کرسٹل میتھ ضبط کی۔

ضبط کی گئی کل منشیات کی قیمت 1 ارب بنتی ہے۔

جمعے کے روز منشیات کے حوالے سے اس بڑے آپریشن کے حوالے سے بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے مختلف ملکوں کے 22 افراد بھی گرفتار کیے ہیں جو اس منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے بین الاقوامی گینگز کا حصہ تھے۔

گرفتار کیے جانے والے افراد میں سے 8 افراد ایسے ہیں جو منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی لانڈری کرنے کا کام بھی کرتے تھے۔

ابوظہبی پولیس نے آپریشن سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے تمام کاروائی انٹیلجنس معلومات ملنے کے بعد کی۔

پولیس تحقیقات کے مطابق کچھ اسمگلر ملک کے اندر موجود تھے اور بیرون ملک سے گروہ کے دیگر افراد سے ہدایت لینے کے بعد یو اے ای میں منشیات اسمگلنگ کا کام سرانجام دیتے تھے۔

https://twitter.com/ADPoliceHQ/status/1350005061406126082?s=20

ابوظہبی پولیس میں انسداد منشیات ڈائریکٹروریٹ کے ڈائریکٹر کرنل طاہر غریب الدھیری نے بتایا کہ پکڑے جانے والے گینگ میں سے ایک گینگ نے منشیات اسمگل کرنے کا ایک نیا طریقہ اپنایا تاکہ پولیس کو دھوکہ دیں سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس گینگ نے کرسٹل میتھ کا محلول بنا کر اسے ملک میں اسمگل کرنے کی کوشش کی۔ لیکن تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں نے اس طریقہ کار کو بھی ناکام بنا دیا۔

گرفتار کیے گئے تمام افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button