متحدہ عرب امارات

پولیس والوں کے بھیس اپنا کر لوٹنے والے جعل سازوں سے بچیں، یو اے ای پولیس کی رہائشیوں کو وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی شارجہ امارات میں پولیس کی جانب سے رہائشیوں کو وارننگ جاری کی ہے وہ پولیس والوں کا بھیس بنا کر قیمتی اشیاء لوٹنے والے جعل سازوں سے ہوشیار رہیں۔

اس قسم کی شکایات موصول ہونے کے بعد شارجہ پولیس کیجانب سے ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے کہ جس کا نام ہے "ہوشیار رہیں، اس پہلے کے آپ رہزنی کا شکار ہوجائیں”۔

شارجہ پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ  اہلکار نے اس مہم کا حوالے سے کہنا تھا کہ "ہمارا مقصد عوام سیکیورٹی اہلکاروں کی جعل سازی سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جودھوکے سے متاثرہ افراد کے پرس اور دیگر اشیاء چوری کر لیتے ہیں”۔

پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے معاملا ت میں عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ ایسے جعل سازوں سے کیسا نمٹا جانا چاہیے اور پولیس کو انکی اطلاع کیسے دینی ہے۔

آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ کو روکنے والا پولیس والا اصلی افسر ہے جعل ساز؟

پولیس عہدیدار کی جانب سے بتایا گیا کہ اگر کوئی پولیس والا آپ کو روکتا ہے اور پولیس اہلکار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو آپ اس سے اسکا آئی ڈی کارڈ مانگیں۔ اور اگر پولیس اہلکار آپ کو آئی ڈی کارڈ دیکھا کے فوری ایک طرف کر لیتے ہے تو آپ آئی ڈی کارڈ دوبارہ چیک کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

پولیس عہدیدار کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عام طور پر دوران انسپیکشن پولیس اہلکار ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی کے کاغذات یا آئی ڈی کارڈ سے متعلق ہی پوچھتے ہیں وہ کبھی بھی ڈرائیور کی یار کار سواروں کی ذاتی اشیاء یعنی موبائل پرس وغیرہ سے متعلق نہیں پوچھتے۔

پولیس کا کہنا ہے جعل ساز عام طور ان افراد کو لوٹتے ہیں جنہیں عربی نہیں آتی اور ان افراد کو روک کر خود کو سی آئی ڈی کا اہلکار بتاتے ہیں اور انہیں لوٹ لیتے۔

اس حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے پولیس نے لوگوں میں انگلش، عربی اور اردو میں پمفلٹ تقسیم کیے ہیں۔

خیال رہےکہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق جعلی پولیس والا بن کر جرم کرنے پر پکڑے جانے کی صورت میں 5 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button