متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت میں کمی اور بعض علاقوں میں بارش کا امکان

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں آج موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے جہاں درجہ حرارت میں کمی، نمی میں اضافہ اور بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) کے مطابق آج موسم عام طور پر صاف سے جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ دوپہر کے بعد مشرقی علاقوں میں بارش برسانے والے ابراٹھ سکتے ہیں۔

این سی ایم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اختتامِ ہفتہ پر درجہ حرارت میں معمولی مگر خوشگوار کمی آئے گی جو شہریوں کے لیے راحت کا باعث بنے گی۔ آج ساحلی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ نمی میں اضافہ خاص طور پر دوپہر کے وقت موسم کو زیادہ حبس زدہ بنا سکتا ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 46 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہوائیں دن کے آغاز میں جنوب مشرقی سمت سے چلیں گی جو بعد میں رات کے وقت شمال مشرقی سمت اختیار کریں گی۔ بعض اوقات یہ ہوائیں تیز ہو کر باریق گرد اٹھا سکتی ہیں جن کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہے گی اور رات گئے سمندر پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔

عرب خلیج اور بحیرہ عمان میں موسم نسبتاً پرسکون اور سمندر کی صورتحال ہلکی رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button