متحدہ عرب امارات

دبئی: رہائشی پرمٹ حاصل کرنے کی خواہشمند خاتون سے دھوکہ کرنے والے شخص کو جیل بھیج دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں لیگل رہائشی پرمٹ حاصل کرنے کی خواہشمند خاتون کے ساتھ جعل سازی کرنے والے سیلز مین کو تین قید کی سزا سنا دی گئی۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق کانگو سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ مدعاعلیہ نے ایک جعلی ای ویزا تیار کیا اور وہ ویزا اپنے ملک کی ہی ایک خاتون کو بھیج کر اس سے 12 ہزار 500 درہم ہتھیا لیے۔

28 سالہ متاثرہ خاتون نے گواہی دی کہ اس نے اپنا پاسپورٹ اور رقم مدعاعلیہ کو دی تاکہ وہ اسکے  لیے رہائشی پرمٹ حاصل کر سکے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ "میں اس سے اپنی دوست کے ساتھ المراقبت کے علاقے میں اسکے دفتر میں ملی۔ میں نے اسے 12 ہزار 500 درہم دیے اور دو ہفتے بعد اس نے مجھے واٹس ایپ کے ذریعے پرمٹ بھیج دیا”۔

پرمٹ ملنے کے بعد متاثرہ خاتون نے اس میں اپنی تاریخ پیدائش کی غلطی دیکھی تو اس نے مدعاعلیہ سے رابطہ کیا جس  نے اسے بتایا کہ یہ ایک چھوٹی سے غلطی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ”مدعاعلیہ نے اسے کہا کہ پاسپورٹ پر رہائشی ویزے کی مہر لگنے میں کچھ وقت لگے گا۔ دو مہینوں کے بعد اس نے مجھے میرا پاسپورٹ دیا اور کہا کہ کسی نے اس سے رقم لے لی ہے لیکن ویزے کی مہر نہیں لگائی”۔

جس کے بعد خاتون اپنے پرمٹ کی تصدیق کے لیے آؐمر سںٹر گئی، جہاں پر اسے بتایاگیا کہ اسے دیا گیا پرمٹ جعلی ہے۔

تاہم، دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہ پر جعل سازی اور 12 ہزار 500 درہم کے دھوکے کا الزام عائد کیا۔ جس کے بعد عدالت نے مدعاعلیہ کو 3 ماہ قید، ملک بدری اور 1 لاکھ 50 ہزار درہم کی سز سنا دی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button