عالمی خبریں

کرونا وائرس : اب بین الاقوامی سطح پر صحت کا پاسپورٹ چلے گا؟

خلیج اردو
18 مارچ 2021
پیرس : عالمی سطح پر کرونا وباء نے ایک نئی دنیا کو جنم دیا ہے جس کے بعد مختلف طریقوں سے کرونا کے خلاف جیتنے والوں کا اعتراف کیا جارہا ہے۔ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ سے لے کر صحت کے پاسپورٹ تک دنیا بھر کے ممالک لوگوں کو اپنی کوڈ فری حیثیت کا ثبوت دے کر سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے پرامید ہیں۔

تاہم عالمی سطح پر کرونا ویکسین تک رسائی اور ڈیٹا کی پروائیوسی سے متعلق مختلف چبتے سوالات سے یہ خدشہ پیدا ہورہا ہے کہ ان تمام امور کا زمینی حقائق یا پھر حقیقی دنیا میں کردار ہوگا یا نہیں۔

ایسے میں یوروپی یونین نے بدھ کے روز ایک ٹریول سرٹیفکیٹ کا اجراء کرنے سے متعلق منصوبے کا افتتاح کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگائے جانے والے شہریوں کیلئے یورپی یونین بلاک کے اندر سفر کرنے سے متعلق آسانی رہے۔

یورپین کمیشن کے صدر اروسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ مذکورہ ڈیجیٹل سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا مقصد ہے کہ رکن ممالک محفوظ ، ذمہ دار اور قابل اعتماد انداز میںسفر کی آزادی کو بحال کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔

اس سرٹیفیکٹ سے مقصد یہ ہوگا کہ یا تو ایک شخص نے کرونا ویکسین لگوائے ہیں یا ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے یا پھر ان کے جسم میں اینٹی باڈیز پیدا ہوئے ہیں۔

تاہم اس منصوبے میں متعدد ممبر ریاستوں کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے خاص طور پر ان افراد کے خلاف امتیازی سلوک کے خدشے کے پیش نظر جو ابھی تک ویکسین کے منتظر ہیں۔

یوروپی یونین کمیشن کے ترجمان ایرک میمر کے مطابق ہم اسے ویکسین پاسپورٹ نہیں کہتے ہیں بلکہ اسے گرین ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ کہتے ہیں۔ یہ ایک دستاویز ہے جو ان افراد کی طبی صورتحال کی وضاحت کرے گی جو اس سرٹیفکیٹ کے حامل ہوں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button