خلیج اردو آن لائن:
دبئی پولیس کے K9 یونٹ کی مدد سے دبئی پولیس 12 ماہ پہلے قتل ہونے والے شخص کی لاش تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
کے نائن یونٹ کے ڈائریکٹر میجر صالح خلیفہ المزروی نے بتایا کہ 2019 میں ہونے والے کرائم کی گتھی سلجھانے میں تربیت یافتہ کتوں نے مدد کی۔ کے نائن یونٹ کےممبران نے سی آئی ڈی کے ساتھ مل کر اس کیس کو حل کرنے کے لیے کام کیا۔
اس کیس میں کتوں کی سونگھنے کی حس بہت زیادہ کام آئی۔ کتوں نے وہ جگہ ڈھونڈ نکالی جہاں پر قاتل نے مقتول کی لاش دفنائی تھی۔ اور اس مقدمے کو حل کرنا کے نائن یونٹ کی حالیہ بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
میجر صالح نے کے نائن یونٹ کی ایک اور کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 2019 میں کے نائن یونٹ نے دبئی کی جبیل علی پورٹ پر منشیات اسمگل کرنے والے ایک گروہ کو پکڑنے میں مدد فراہم کی۔
اس مقدمے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تفتیش سے پتہ چلا تھا کہ ایک گروہ ملک میں بجلی کی تاروں میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنا چاہتا ہے۔ اس آپریشن میں پلے لیبراڈور کتے نے منشیات فروشوں کے اس منصوبے کو ناکام بنانے میں مدد فراہم کی تھی۔
اس کھیپ کے ذریعے 35 اشاریہ 3 ملین کیپٹاگون گولیاں ملک میں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ عرب ریاستوں میں کیپٹاگون گولیاں تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
Source: Gulf News







