
خلیج اردو
ممبئی: بالی وڈ کی مقبول جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل والدین بن گئے۔ دونوں کے ہاں 7 نومبر 2025 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کی خوشخبری انہوں نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
اداکار جوڑے نے اپنے مشترکہ بیان میں لکھا، "ہمارا ننھا سا خوشی کا تحفہ آ گیا ہے۔ بے حد شکرگزاری کے ساتھ ہم اپنے بیٹے کا استقبال کرتے ہیں۔”
کترینہ اور وکی نے رواں سال ستمبر میں یہ خوشخبری دی تھی کہ وہ اپنے پہلے بچے کے منتظر ہیں، جسے انہوں نے "زندگی کا سب سے خوبصورت باب” قرار دیا تھا۔
دسمبر 2021 میں راجستھان میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی یہ جوڑی اپنی محبت بھری زندگی کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہی ہے۔ اب ان کے بیٹے کی آمد نے مداحوں کے لیے خوشی کی ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے۔







