Uncategorized

متحدہ عرب امارات میں ویکسین شدہ رہائشیوں کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ

خلیج اردو آن لائن:

ویکسین شدہ آبادی کے اعداد و شمار کی بات کی جائے تو یو اے ای دنیا بھر پر بازی لے گیا ہے۔ اس وقت یو اے ای میں ویکسین شدہ رہائشیوں کی شرح دنیا بھر سے زیادہ ہے۔

ورلڈ ان ڈیٹا نامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات مکمل طور پر ویکسین لگوا لینے والے رہائشیوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ تقریبا 78 فیصد رہائشی مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہیں جبکہ 89 فیصد کم از کم ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔

اس فہرست میں 77 فیصد ویکسین شدہ رہائشیوں کے ساتھ پرتگال دوسرے جبکہ 74 فیصد ویکسین شدہ رہائشیوں کے ساتھ قطر تیسرے نمبر پر ہے۔ مزید برآں، متحدہ عرب امارات میں فی 100 افراد ویکسین کی شرح 187 اشاریہ 64 خوراکیں ہے جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس سال جنوری کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں یومیہ کیسز میں 62 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button