Uncategorized

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق، زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندو کش ریجن میں تھا۔

زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، اور اس کی گہرائی 234 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چترال، سوات، دیر اور ملاکنڈ میں محسوس کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button