
خلیج اردو
یو اے ای میں بدلتی ہوئی جاب مارکیٹ کے باعث کئی کمپنیاں نئی بھرتیوں کی رفتار کم کرتے ہوئے اپنے موجودہ ملازمین کی مہارتیں بڑھانے پر سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 42 فیصد آجر نئی بھرتیوں کے بجائے اَپ اسکلنگ کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے ملازمت کے مواقع کی نوعیت تبدیل ہو رہی ہے۔
Hays کی 2026 سیلری اینڈ ہائرنگ ٹرینڈز گائیڈ کے مطابق چیلنج صرف مقابلہ نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ بہت سے بزنس مالکان اور ہائرنگ مینیجرز کھلی آسامیوں کے باوجود بھرتی کے عمل کو سست یا مؤخر کر رہے ہیں۔
مارک ایلس کے شریک بانی زید الحیالی کے مطابق،
"اَپ اسکلنگ کی جانب یہ رجحان مواقع ختم کرنے کے بجائے آجروں کے محتاط اور عملی ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا،
"بجٹ محدود ہیں، درست ٹیلنٹ حاصل کرنا مشکل ہو چکا ہے اور مہارتیں تیزی سے بدل رہی ہیں، اسی لیے ادارے نئے افراد کو شامل کرنے کے بجائے موجودہ قابلِ اعتماد عملے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔”
ماہرین کے مطابق اب صرف سابقہ تجربہ کافی نہیں، بلکہ وہ امیدوار کامیاب ہو رہے ہیں جو مسلسل سیکھنے، ڈیجیٹل مہارت، کاروباری سمجھ بوجھ اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Hays Americas کے سی ای او ڈیو براؤن نے کہا،
"آجر جلدی میں بھرتی نہیں کر رہے بلکہ درست امیدوار کا انتظار کر رہے ہیں، جبکہ غیر متحرک امیدواروں کو عموماً کال نہیں آتی۔”
ابوظہبی میں کام کرنے والی ایچ آر ماہر جیسی جوئے کے مطابق،
"موجودہ ملازمین ادارے کے نظام اور کلچر کو بہتر سمجھتے ہیں، اس لیے ان کی تربیت سے پیداواری فرق جلد ختم ہو جاتا ہے اور وفاداری میں اضافہ ہوتا ہے۔”
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا رجحان کم ہو رہا ہے جبکہ مخصوص مہارت رکھنے والے افراد کی طلب برقرار ہے، جس سے جاب سیکرز کو مسلسل سیکھنے کے عمل کو اپنے کیریئر کا حصہ بنانا ہوگا۔
تجزیہ: یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمن






