visa

کویت میں غیر ملکیوں کے لیے ویزا اور اقامہ منتقلی کا عمل آسان

 

کویت کی وزارتِ داخلہ نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے ویزا کے اجرا اور اقامہ منتقلی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے دو نئی الیکٹرانک سروسز متعارف کرا دی ہیں۔ کویت نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق یہ سہولیات وزارتِ داخلہ کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن سسٹمز نے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ریزیڈنسی کے تعاون سے شروع کی ہیں، جو اب وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

بیان کے مطابق نئی ای سروسز آرٹیکل 18 کے تحت سول سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے اقامہ کے اجرا، تجدید اور منتقلی کو مکمل طور پر آن لائن ممکن بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان سہولیات کے ذریعے کسی ملازم کے اقامے کو ورکر ریزیڈنسی سے عارضی ریزیڈنسی (آرٹیکل 14) میں منتقل کرنا بھی ممکن ہوگا، جس کے لیے بار بار دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد انتظامی بوجھ کم کرنا، صارفین کا وقت اور محنت بچانا اور اقامہ سے متعلق معاملات کی تیز رفتار تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ای گورنمنٹ نظام کو مزید مربوط بنانا، کارکردگی بہتر کرنا اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا بھی اس منصوبے کا اہم ہدف ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button