
خلیج اردو
برازیلیا: برازیل کے شہر ایمیزون میں طیارہ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایمیزون کے گورنر نے واقع کی تصدیق کی۔ تفصیلات کے مطابق طیارے میں بارہ مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے،، طیارہ گرنے سے مسافر اور عملے کے افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہلاک افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں جنہیں شناخت کے بعد ورثا سے حوالے کیا جائے گا۔سرکاری حکام کے مطابق طیارہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
باررسیلوز کے گورنر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جہاز حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جا ری ہیں تاہم ہلاک شدگان کی رازداری کے حقوق کے پیش نظر فی الحال ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جائے گی
Lamento profundamente a morte dos 12 passageiros e dois tripulantes, vítimas do acidente de avião ocorrido neste sábado, em Barcelos. Nossas equipes estão atuando, desde o primeiro momento, para prestar o apoio necessário. Aos familiares e amigos, minha solidariedade e orações.
— Wilson Lima (@wilsonlimaAM) September 16, 2023
۔