خلیج اردو
یمن: القاعدہ کا اہم کمانڈر محافظ سمیت فضائی حملے میں مارا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں ایک مبینہ امریکی فضائی حملے میں حملے میں جزیرہ نما عرب القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر حمد بن حمود التمیمی ،محافظ سمیت ہلاک ہوگیا۔
میڈیا کےمطابق سکیورٹی فضائی حملے میں شمالی صوبے ماریب میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جسے التمیمی نے حال ہی میں کرائے پر لیا تھا۔
ایک سرکاری اہلکار نے بھی نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
ذرائع کے مطابق حمد بن حمود التمیمی جسے عبدالعزیز ال عدنانی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، نے جزیرہ نما عرب کی قیادت کونسل کی سربراہی کی اور عسکریت پسند گروپ کے ‘جج ‘کے طور پر بھی کام کیا۔