خلیج اردو
واشنگٹن : امریکی ریاست واشنگٹن میں مسلح شخص نے تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی والدہ کو فون کیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی۔
یاکیما شہر میں 21 سالہ جیرڈ ہیڈوک نے اسٹور میں فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے ایک لاکھ افراد پر مشتمل شہر میں ملزم کی تلاش شروع کی، کئی گھنٹوں بعد 911 پر ایک خاتون نے اطلاع دی کہ مطلوب ملزم نے اس کا فون لیا تھا۔
خاتون نے بتایا کہ ملزم نے میرے فون سے اپنی والدہ کو کال ملائی اور کہا کہ اُن لوگوں کو میں نے مارا ہے، ملزم نے یہ بھی کہا کہ اب وہ اپنے آپ کو مارے گا۔
سپر مارکیٹ کے قریب ملزم نے خود کو گولی ماری، اسے طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔