خلیج اردو
واشنگٹن :امریکہ میں فوج کے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے نو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔
فوجی حکام نے کہا ہے کہ دونوں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر رات کے تربیتی مشن پرتھے، ایک ہیلی کاپٹر میں چار جبکہ دوسرے میں پانچ فوجی سوار تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ کینٹکی کی ٹرگ کاؤنٹی کے علاقے فورٹ کیمپ بیل میں ملٹری بیس کے قریب پیش آیا، جہاں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے، حادثے میں تقریباً 9 افراد ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
دریں اثناء ترجمان امریکی فوج نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہیلی کاپٹروں کے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقاتی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔
دوسری جانب کینٹکی کےگورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔