خلیج اردو
کلیفورنیا :امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بارشوں سے لاس اینجلس سمیت مختلف شہر متاثر ہوئے تاہم سانتا باربرا اور مونٹی سیٹو کے شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب 50 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔طوفان کی وجہ سے150000سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ۔
کیلیفورنیا کے گورنر کے آف ایمرجنسی سروسز کے مطابق جنوب میں سان برنارڈینو کاؤنٹی سے لے کر شمال میں مینڈوکینو کاؤنٹی تک اموات بنیادی طور پر درختوں کے گرنے اور سیلاب زدہ سڑکوں پر گاڑی چلانے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔
بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں، بعض مقامات پر گڑھے پڑ گئے۔وسطی اور شمالی کیلی فورنیا کی سڑکیں ناقابلِ عبور ندیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں، جس کے نتیجے میں اسکول بند ہو گئے ہیں اور ریاست کی کھڑی پہاڑیوں کے ساتھ گرے ہوئے درختوں اور کیچڑ اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے نقل و حرکت بھی محدود ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطے کے بڑے حصوں کو سیلابی صورتحال کی نگرانی کررہے ہیںانہوں نے بتایا کہ تقریباً تمام ریاست میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران معمول سے 400 سے 600 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹوڈیو سٹی میں تودے گرنے کے حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔