خلیج اردو
آذربائیجان :وسط ایشیائی ریاست آذربائیجان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آذربائیجان نے تل ابیب میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا ہے ۔
برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یروشلم میں سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزراءخارجہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں آذربائیجان کے سفار تخانے کا افتتاح باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔
دوسری جانب آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک تھا، گزشتہ 30 سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر تعلقات مضبوط تھے۔
یاد رہے اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان 30 سال سے تعلقات ہیں اور باکو میں 1993 سے اسرائیل کا سفارت خانہ موجود ہے۔۔