خلیج اردو
ترکیہ :سیکورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق مسلح افراد نے سحل علاقے کے فالاگونتو ضلع کی ایک مسجد پر شام کی نماز کے دوران حملہ کیا، جس دوران 9 افراد فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ ہمسایہ ملک مالی میں سرگرم عمل القاعدہ اور داعش کے دہشت گرد گروہ 2015 سے ابتک برکینا فاسو کے شمالی اور مشرقی پر اکثر و بیشتر حملے کرتے رہتے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے دسمبر 2021 تک 600 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت تقریباً 2 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔