عالمی خبریں

بھارتی اداکارہ نے اپنے گانے کی ریلیز کے دن خودکشی کر لی

خلیج اردو

نئی دہلی :بھارتی اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی،

 

تفصیلات کے مطابق اپنے نئے گانے کی ریلیز کے دن بھارتی اداکارہ ورانسی کے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھوجپوری فلموں کی اداکارہ  اکانشا ڈوبے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے جبکہ آج صبح ہی ان کا نیا گانا بھی ریلیز ہوا تھا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کالا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، ایک ہاتھ میں فون پکڑ کر ریکارڈ کی ہوئی اس ویڈیو میں وہ ایک بھوجپوری گانے پر بیلے ڈانس کے اسٹیپ کرتی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔

 

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ اکانشا ڈوبے کی موت کی حتمی وجہ توسامنے نہیں آئی تاہم ان کے اداکار سمر سنگھ کے ساتھ  تعلقات کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں،  جبکہ گزشتہ مہینے ویلنٹائنز  ڈے کے موقع پر اداکارہ نے ایک پیغام کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button