خلیج اردو
سعودی عرب :جرمنی سے عمرے کی خواہش لئے سائیکل پر روانہ شخص مکہ مکرمہ پہنچتے ہی انتقال کر گیا۔
میڈیا کے مطابق 53 سالہ غازی جاسم شہدے جرمنی سے سائیکل پر مسجد الحرام تک 73 دن سفر میں رہے ۔
شام سے تعلق رکھنے والے غازی جاسم مکہ کی جانب اپنا سفر شروع کرتے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے سفر کے دوران اپنے تجربات اور چیلنجز کو صارفین کے ساتھ شیئر کرتے رہے تھے۔
میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پہنچتے ہی غازی جاسم کا انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ اسی مسجد میں ادا کی گئی اور بعد ازاں مکہ میں سپرد خاک کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر غازی کے انتقال پر دکھ کے اظہار کے ساتھ ان کے سفر کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔۔۔۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں انڈیا سے ایک شخص جبکہ عثمان نامی پنجاب کے رہائشی مکہ مکرمہ کے لئے پیدل سفر پر نکلے ہیں ۔۔۔