خلیج اردو
جرمنی :جرمنی میں دو کم عمر لڑکیوں پر 12 سالہ بچی کے قتل کے حوالے سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
لوئیز آخری بار ہفتے کے دن شام ساڑھے 5 بجے اپنی دوست کے گھر گئی لیکن گھر نہیں پہنچی تو والدین نے پولیس کو آگاہ کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ پولیس نے لوئیز نامی بچی کی لاش ایک سائیکل ٹریک کے قریب سے برآمد کی۔
پولیس تفتیش کے مطابق لوئیز کو چاقو کے وار سے قتل کیا گیا لیکن کوئی آلہ قتل برآمد نہیں ہوا ہے۔
پراسیکیوٹر مینویلر نے کہا کہ ہمیں شبہ ہیں یہ جرم دو بچیوں نے کیا ہے۔
جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق قاتل لڑکیوں کی عمریں 12 اور 13 سال ہیں اور جرمنی میں ان پر فوجداری قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔