خلیج اردو
روس :روس نے وکی پیڈیا پر جعلی معلومات کے الزام پر 27 ہزارڈالر جرمانہ عائد کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق روسی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وکی پیڈیا یوکرین میں روس آپریشن کے بارے میں جعلی معلومات ہٹانے میں ناکام رہا ہے ، لہذا وکی پیڈیا کو جعلی معلومات ویب سائٹ سے نہ ہٹانے کے الزام میں 27 ہزار ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد بنائےگئے قوانین کے بعد روس، یوکرین تنازع پر روس کے موقف کے خلاف رپورٹنگ کرنے والے افراد اور اداروں پر جرمانے اور پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
وکی پیڈیا کی مالک کمپنی وکی پیڈیا کو اس سے قبل بھی جنگ سے متعلق دو آرٹیکل نہ ہٹانے پر جرمانہ کیا گیا تھا جبکہ حالیہ جرمانہ روسی ملٹری یونٹس کے حوالے سے غلط معلومات نہ ہٹانے کے الزام میں عائد کیا گیا ہے۔