خلیج اردو
اسکاٹ لینڈ: ریپ کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ٹرانس جینڈر خاتون کو 8 سال قید کی سزا سنا دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایزلا برائسن نامی ٹرانس جینڈر خاتون کو جنس تبدیلی سے قبل دو خواتین سے ریپ ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔
ٹرانس جینڈر خاتون ایزلا برائسن کو اینڈنبرا کی عدالت نے 8 سال قید کی سزا سنائی جبکہ لائسنس کے معاملے پر بھی انہیں مزید تین سال جیل کی سزا سنائی گئی۔
ٹرانس جینڈر خاتون جنس تبدیلی سے قبل ایڈم گراہم پر 2016 اور 2019 میں دو خواتین کے ساتھ ریپ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
ملزم کو خواتین کی جیل میں منتقل کرنے پر اسکاٹ لینڈ میں عوامی رد عمل آنے کے بعد حکومت کی جانب سے انہیں خواتین کی جیل سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
31 سالہ ٹرانس جینڈر خاتون ایزلا برائسن نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے 29 سال کی عمر میں اپنی جنس تبدیل کرنے کا فیصلہ کا تھا جبکہ وہ 4 سال کی عمر سے ہی اپنے اندر تبدیلی کو محسوس کرتی تھیں۔
ریپ کے الزام میں سزا یافتہ ایزلا برائسن نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اس وقت ہارمونس لیتی ہیں اور اپنی جنس منتقلی مکمل کرنے کیلئے آپریشن کے انتظار میں ہیں۔