خلیج اردو
ترجمان امریکی قومی سلامتی جیک سیلوان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا روس کو ہتھیار فراہم کر سکتا ہے،روس اور شمالی کوریا میں ہتھیاروں کی فراہمی پر بات چیت جاری ہے۔
پیوٹن اور کم جونگ کے درمیان ملاقات میں فوجی تعاون پر بات چیت ہوئی،یوکرین کے خلاف جنگ میں شمالی کوریا بھاری توپ خانہ فراہم کر سکتا ہے،خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے پاس ایٹمی وار ہیڈز کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔
روسی صدارتی ترجمان نے شمالی کوریا کے ساتھ فوجی تعاون کے امریکی الزامات کو مسترد کر دیا۔
اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نےروس کی طیارہ ساز فیکٹری اور ٹیکنالوجی سائٹس کا دورہ کیا،، کم جونگ ان نے روس کے جدید ترین لڑاکا طیارے کا معائنہ کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ نے لڑاکا اور سویلین سپر جیٹ طیاروں کی تیاری بھی دیکھی