عالمی خبریں

فسادات پر اکسانے کا الزام، سابق ایرانی صدر کی صاحبزادی کو پانچ سال قید کی سزا

 

خلیج اردو

تہران :ایران میں سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائزہ ہاشمی انسانی حقوق کی کارکن ہیں، پبلک پراسیکیوٹر نے ان پر ’نظام کے خلاف پروپیگنڈا‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

ستمبر میں سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسے تہران میں پولیس کی حراست میں  کرد خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران "فسادات بھڑکانے” کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

فائزہ کی وکیل ندا شمس نے بتایا کہ ان کی موکل کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ فائزہ کے خلاف الزامات درست نہیں ہیں جس کی وجہ سے سزا کو حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

 

خیال رہے کہ فائزہ ہاشمی کو 2012 میں بھی قید کیا گیا تھا اور ان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

 

اس کے والد کا انتقال 2017 میں ہوا تھا۔

 

اکبر ہاشمی رفسنجانی کو  سال 1979 میں انقلاب کی فتح کے بعد اس دور کی سب سے نمایاں ایرانی شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے 1989 سے 1997 کے درمیان ملک کی صدارت سنبھالی تھی ۔

 

وہ اعتدال پسند گروہ سے وابستہ تھے اور مغربی ممالک اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے حامی تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button