خلیج اردو
کوئٹہ: ضلع بارکھان کے شہر رکھنی میں بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے تسلیم نہیں کی ہے ۔
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈی سی بارکھان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں، بم دھماکے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈی سی بارکھان کے مطابق دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی کے ذریعے موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا جس پر 2 افراد سوار تھے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔