خلیج اردو
برسلز میں پولیس نے مشتبہ خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
مشتبہ خاتون برسلز کے علاقے اسکاربیک میں ایک پولیس اسٹیشن میں اس حالت میں داخل ہوئی تھی کہ اس نے کالی جیکٹ پہن رکھی تھی جس کے نیچے ایک سفید رنگ کی بلٹ پروف جیکٹ تھی اور اس میں تاریں لٹکتی ہوئی نظر آر ہی تھیں۔
خاتون پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کے کچھ ہی دیر کے اندر وہاں سے نکل گئی ۔
خاتون کے جانے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں تلاش کا عمل شروع کر دیا تھا۔ جس میں پولیس کے ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔
بعدازاں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون کو ریلوے پولیس نے برسلز کے جنوبی اسٹیشن سے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ابتک اس مشتبہ خاتون کے بارے میں مزید کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی۔