عالمی خبریں

یوکرین رشیا کے درمیان تنازعہ ،روس کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں ایران پر مزید پابندیاں عائد

خلیج اردو

 

ایران : امریکا نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو خود کش ڈرون کی فراہمی پر ایران کے 7 اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔

 

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کے 7 اداروں کو اپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا جن پر روس کو فراہم کیے گئے ڈرونز تیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 

ان میں ایران کے ہوائی جہاز کے انجنوں کا ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ والا ادارہ، اسلامی انقلابی گارڈ کور ایرو اسپیس فورس، اسلامی انقلابی گارڈ کور ریسرچ اینڈ سیلف سفینسی جہاد آرگنائزیشن، اوجے پرواز مادو نفر کمپنی، پیرا پارس کمپنی، قدس ایوی ایشن انڈسٹری، اور شاہد ایوی ایشن انڈسٹریز شامل ہیں۔

 

 

امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ایران کی بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں (یو اے وی) روس کو یوکرین میں استعمال کرنے کے لیے منتقل کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button