خلیج اردو: ترکی کے دارالحکومت استنبول میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔
استنبول کے گورنر علی یرلی کایا کی جانب سے ٹریفک میں پھنسے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ گاڑیاں جہاں کہیں بھی پھنسی ہیں انہیں وہیں کھڑی کرکے چابیاں متعلقہ حکام کو دے دیں۔
شدید برف میں پھنسے شہریو ں کے قیام کےلیے شہر کی تمام مساجد کے دروازے بھی کھول دیے گئے ہیں۔
استنبول ائیرپورٹ کےرن ویز پر بھی مسلسل برفباری سے برف کی موٹی تہہ جم گئی اور برف کے دباؤ سے ائیرپورٹ پر قائم گودام کی چھت گرگئی۔
استنبول ائیرپورٹ پر بدھ کی صبح 4 بجے تک تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔