خلیج اردو: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ا ن کی تصویر والے نوٹ، سکے اور ڈاک کے ٹکٹ تبدیل کیے جائیں گے۔
بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ فی الحال پرانے نوٹ اور سکے ہی جاری رہیں گے، ملکہ الزبتھ کے سوگ کے دن گزرنے کے بعد بادشاہ چارلس کی تصویر والی کرنسی کے مزید منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔
آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جن کا آغازویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجے ہوگا