
خلیج اردو
چین نے اپنی بڑی آئل ریفائنری کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات فوری طور پر روک دیں۔
یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی توانائی کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے بعد تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
چینی حکام نے واضح کیا ہے کہ برآمدات روکنے کا مقصد ملک کے اندر ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانا اور داخلی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام عالمی توانائی کی مارکیٹ میں مزید عدم استحکام پیدا کر سکتا ہے اور دیگر بڑے ممالک کی توانائی پالیسیوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔







