
خلیج اردو
وزیراعظم کی زیر صدارت ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور کھپت کے انتظامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آفسز، تعلیمی ادارے اور خدمات فراہم کرنے والے ادارے ورکنگ دنوں میں کمی کے منصوبے کے تحت کام کریں گے۔
تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم اور دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کا پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کے اسٹاک کا مؤثر استعمال اور طلب میں کمی ممکن ہو سکے۔
مزید یہ کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ذخیرہ اور اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بریفنگ کے بعد وزیراعظم آج اہم فیصلے کریں گے جو ملک میں ایندھن کی دستیابی اور قیمتوں پر اثر انداز ہوں گے۔






