
خلیج اردو
امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت نے خطے میں ایک نیا سیاسی رخ پیدا کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کو امریکی اجازت کے تحت روس سے تین روز کے لیے تیل خریدنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کا مقصد ایران کی جانب سے پیدا شدہ دباؤ کو کم کرنا بتایا گیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی یہ محدود اجازت دی گئی ہے اور اس سے روس کو کوئی خاص مالی فائدہ نہیں پہنچے گا۔
سفارتی حلقوں کے مطابق بھارت امریکہ کا اہم شراکت دار ہے اور اس قسم کے فیصلے اب امریکہ کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں رہ گئے۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے خطے میں طاقت کے توازن اور تجارتی تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے اور بھارت کی خارجہ پالیسی میں امریکہ کا اثر نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔







