اے ایف پی (AFP) کے مطابق ، گزشتہ دسمبر چین میں وائرس پھیلنے کے بعد ، ناول کورونا وائرس سے دنیا میں 180،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،جس میں سے تقریبا دو تہائی اموات یورپ میں ریکارڈ ہوئی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ، مجموعی طور پر ، دنیا بھر میں 180،289 اموات اور 2،596،383 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے براعظم یوروپ میں 1،263،802 کیسز اور 112،848 اموات ریکارڈ ہوئیں ہیں۔
امریکہ وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ اموات 45،153 ریکارڈ ہوئی ہیں ، پھر اٹلی میں 25،085 ، اسپین 21،717 ، فرانس میں 21،340 اور برطانیہ 18،100 اموات ریکارڈ ہوئی-
Source : Khaleej Times
23 April 2020






