Uncategorized

کورونا وائرس: ابو ظہبی نے مالز دوبارہ کھولنے کے لئے ایڈوائزری جاری کردی-

بدھ کے روز ابو ظہبی میں مالز اور خریداری مراکز کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا تاکہ مالز اور خریداری مراکز کو دوبارہ کھولنے کے لئے اقدامات کیے جاسکیں-

تازہ ترین ڈیولیپمنٹ اس وقت ہوئی جب ابوظہبی حکومت نے کوویڈ-19 کے اثرات کو دور کرنے کے لئے معاشی سرگرمیوں میں بتدریج اضافے کا ارادہ کیا۔ اس کے مطابق (ADDED)اسٹاک ہولڈرز سے مالز کو دوبارہ کھولنے پر مشاورت کررہا ہے۔

ابھی سہولیات کو دوبارہ کھولنے کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی ہے ، اس لئے محکمہ نے مالزاور خریداری مراکز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجویز دی ہے۔

معلومات کے مطابق ، کام کے اوقات دوپہر سے رات 9 بجے تک ہوں گے ، سوائے سپر مارکیٹس ، فارمیسیز اور منی ایکسچینج ہاؤسز کے جو صبح 9 بجے سے آدھی رات تک کھلی رہیں گی-

تاہم ، تجارتی سرگرمیوں اور خدمات کی پابندی کا اطلاق جم ، سین ہال اور تفریحی مقامات پر ہوگا۔ نیز لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ بیٹھنے کے لئے عمومی مقامات اور نماز کے کمرے کا استعمال نہ کریں۔.

مالز اور خریداری مراکز سے کہا گیا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ مجموعی صلاحیت 30 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے داخلے پر پابندی ہے۔

لوگوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ معاشرتی دوری کو برقرار رکھیں اور لازمی طور پر ماسک اور دستانے پہنیں۔

Source : Khaleej Times
23 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button