خلیج اردو: بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے اعلی تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار منیر ابڑو عرف مولوی گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ دہشتگرد خودکش حملے کی تیاری کررہا تھا۔
کاروائی بارے ایس ایس پی آصف بگھیو نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سی ٹی ڈی نے درجنوں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا یے۔
ملزم ریلوے لائنز, قومی ٹرانسمیشن لائنز, غیرملکیوں پر حملوں میں ملوث یے اور سال 2012 سے دہشتگرد کارروائیوں میں کر رہا ہے۔
گرفتار دہشتگرد خودکش حملے کی تیاری کررہا تھا دہشتگرد کا تعلق کالعدم ایس آر اے سے ہے کالعدم تنظیم کو انعام عباسی اور سورٹھ لوہار نامی خاتون فنڈنگ کرتے ہیں۔
گرفتار دہشتگرد شناخت بدل کر رہائش اختیار کرتا تھا، تاہم اس سے مزید تفتیش جاری ہے