خلیج اردو
تل ابیب: اسرائیل نے امریکہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف 35 اے گراؤنڈ کرلیے۔سیہونی ریاست نے فیصلہ گزشتہ ہفتے امریکی ایف 35 اے کی لینڈنگ کے وقت حادثے کی وجہ سے کیا ہے
اسرائیل ڈیفنس فورسز نے اپنے 11 ایف 35 اے لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹیکساس میں عمودی لینڈنگ کی کوشش کے دوران امریکی فضائیہ کا ایف 35 بی لائٹننگ 2 گر کر تباہ ہوا تھا۔
ترجمان آئی ڈی ایف کے مطابق ابتدائی جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کی طرف سے فراہم کیے جانے والے طیاروں میں اس طرح کے مسائل ہوسکتے ہیں جو ٹیکساس حادثے کا باعث بنے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اسرائیل ایف -35 طیاروں میں بھی ایسا ہی مسئلہ ہے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب اسرائیل نے صرف اس سال اپنی ایف 35 طیاروں کی پروازیں روکی ہیں۔ جولائی میں تل ابیب نے اجیکشن سیٹ کی خرابی کی وجہ سےطیاروں کو کچھ وقت کے لیے گراؤنڈ کر دیا تھا۔
Source: The J Post