خلیج اردو
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کی جارحیت "روسی عوام کو متحد کرنے” کے لیے کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغرب ہمیشہ کی طرح تقسیم کرو اور فتح کرو کی پالیسی پر گامزن ہے مگر ہم ہرگز ایسا نہیں ہونے دینگے۔
اتوار کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں تاریخی روس کا حوالا دیتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرینی اور روسی ایک ہی لوگ ہیں اور روس کی یوکرین میں جارحیت روسی عوام کو متحد کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے حوالے سے ہمارا مقصد مختلف ہے اوریہ اتحاد کی کوشش ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ روس کے "جیو پولیٹیکل مخالفین کا مقصد تاریخی روسکو توڑنا ہے۔
انھوں نے ایک بار پھر اس دعویے کو دہرایا کہ ماسکو مذاکرات کے لیے تیار تھا لیکن یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں نے مذاکرات سے انکار کر دیا تھا۔
Source: Aljazeera